Silah
Search Sign in

محمد اویس

Mansehra USR-1212031
City
Mansehra
Age
32
On Silah since
2026

Jobs

JOB-84448
Khatib
Full timePart time

40,000 – 200,000 PKR / month

About

میرا نام محمد اویس ہے۔ الحمدللہ میں ایک آن لائن قرآن و اسلامیات ٹیچر اور امام و خطیب ہوں۔ کئی سالوں سے قرآنِ کریم کی تعلیم، تجوید، ناظرہ، حفظ، بنیادی اسلامی تعلیمات، نماز، دعائیں، مسنون اذکار اور اخلاقی تربیت کے میدان میں خدمات انجام دے رہا ہوں۔

میں بچوں، نوجوانوں اور بڑوں کو انفرادی اور آن لائن کلاسز کے ذریعے قرآنِ کریم درست تجوید کے ساتھ پڑھاتا ہوں، نیز دینی مسائل، اسلامی آداب اور بنیادی عقائد کی تعلیم بھی فراہم کرتا ہوں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر طالب علم کی عمر، استعداد اور ضرورت کے مطابق آسان، مؤثر اور خوشگوار انداز میں تعلیم دی جائے تاکہ وہ دینِ اسلام کو صحیح طور پر سمجھ سکے اور اپنی عملی زندگی میں اس پر عمل کر سکے۔

اگر آپ یا آپ کے بچے قرآنِ کریم سیکھنا چاہتے ہیں، تجوید بہتر بنانا چاہتے ہیں، یا اسلامی تعلیمات حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں، تو آپ مجھ سے آن لائن رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان شاء اللہ خلوص، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ آپ کی رہنمائی اور تعلیم کا اہتمام کیا جائے گا.

Religious education

  • Other

Experience

  • امام و خطیب + مہتمم Current

    آنلائن دینی خدمات سرانجام دینا چاہتا ہوں